25 مارچ 2012 - 19:30

شام کی فوج نےدہشت گردوں کی ترکی کی سرحد سے شام میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے دہشت گرد ناکامی کے بعد ترکی کی طرف بھاگ گئے ہیں۔

ابنا: شام کی فوج نےدہشت گردوں کی ترکی کی سرحد سے شام میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے دہشت گرد ناکامی کے بعد ترکی کی طرف بھاگ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد ترکی سےشام کے شہر ادلب کی سرحد الغزالہ سے شام میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے جسے شامی فوجیوں نے ناکام بنادیا ہے۔

سانا کے مطابق اس کارروائي میں بعض دہشت گرد ہلاک اور کچھ زخمی ہوگئے ہیں جنھیں ترکی کی امدادی ٹیمیں علاج کے لئے اٹھا کرلے گئی ہیں۔ سانا کے مطابق اس کارروائی میں بڑی مقدار میں ہتھیار ملے ہیں جنھیں دہشت گرد چھوڑ کر بھاگ گئے تھے ہتھیاروں میں راکٹ لانچر ، دھماکہ خیر مواد اور جاسوسی آلات شامل ہیں۔....... 169